علی امین خان گنڈاپور نے بطور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا گورنر حاجی غلام علی نے ان کے عہدے کا حلف لیا

*وزیراعلٰی خیبرپختونخوا/ تقریب حلف برداری*

گورنرہاؤس پشاور میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری

علی امین خان گنڈاپور نے بطور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے علی امین خان گنڈاپور سے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا

تقریب حلف برداری میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، میئر پشاور حاجی زبیرعلی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان کی شرکت

گورنرحاجی غلام علی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد،چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے استقبال کیا،

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا،

وزیر اعلیٰ سے ان کے دفتر میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام نے ملاقات کی،

وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور سے متعلق مختصر بریفنگ دی گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں