ممبر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع۔

*وزارت عظمیٰ/کاغذات نامزدگی*

ممبر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع۔

محمد شہباز شریف کے لیے جماعتوں کی سے 8 جبکہ عمر ایوب کے لیے 4کاغذات نامزدگی جمع کرائے گے۔

محمد شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف، سید خورشید شاہ، احسن اقبال، سردار محمد یوسف،عطا تارڑ، عون چوہدری، طارق بشیر چیمہ، حنیف عباسی، رانا تنویر، رومینہ خورشید عالم شیزہ فاطمہ خواجہ اور سینئر اسحاق ڈاربھی اس موقع پر موجود تھے،

عمر ایوب کے کا غذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ملک محمد عامر ڈوگر، علی محمد، بیریسٹر گوہر خان شامل تھے۔

وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے وصول کیے۔

اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق اور اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی بھی موجود تھے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک مکمل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں