بھارتی دہشتگرد ثنا الاسلام کو انتیس فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا۔

بھارتی دہشتگرد ثنا الاسلام کو انتیس فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی دہشتگرد کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔ثنا الاسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ثنا الاسلام کو داعش سے رابطے کے جرم میں گرفتار کیا ہے اور اس نے داعش سے روابط کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ سال دو ہزار سولہ میں بھی ایک بھارتی خاتون داعش کے لیے کام کرنے پر گرفتار کی گئی تھیں۔ نومبر دو ہزار انیس میں داعش کے لیے کام کرنے والی دس بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتارہوئی تھیں۔

بھارت کی انتہا پسندی اور دہشتگردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، آخر کب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں