پاکستان کے طول و عرض میں بارشیں کراچی میں ایمرجنسی رین الرٹ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ متحرک 12 فلائٹس معطل 3 سے زائد افراد جانبحق

کندیاں چشمہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری کندیاں:بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کمالیہ محلہ فاضل دیوان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ریسکیو کمالیہ ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور 15 سالہ بیٹا جاں بحق ملبے کے نیچے سے لاشوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا
کوہاٹ شہر اور مضافات میں کل رات سے کہیں پرتیز اور کہیں پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہے ۔
تحصیل سب ڈویژن درادم خیل ،تحصیل لاچی ،تحصیل گمبٹ اور محلقہ علاقوں میں بھی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہے ضلع ہنگو میں کہیں پر ہلکی اور کہیں پر تیز بارش کی اطلاعات موصول ہو رہے ہیں ۔
ضلع اور کزئ اور ضلع کرم میں بھی کہیں پر برف باری اور بارش کی اطلاعات موصول کوہاٹ ڈویژن بھر سمیت بارش اور برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند بجلی معطل رہی ۔بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ۔
بلوچستان بھر کی طرح حب میں بھی ہلکی بارش جاری*
حب اور اس کے مضافات میں ہلکی ہلکی بارش شروع*
ہلکی بارش جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شہدادکوٹ: شہر اور گردونواح میں بارش، موسم سرد ہوگیا بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل
گوادر پیلری کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر بڑا شگاف پڑ گیا پاکستان اور ایران کا زمینی رابطہ منتقطع ہوگیا پاکستان اور ایران کی سرحد 250 کا راستہ ٹوٹنے کے باعث پاک ایران تجارت کے رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا*کوسٹل ہائی وے ٹوٹنے سے گوادر کی تحصیل جیونی اور یونین کونسل پیلری سمیت متعدد علاقے گوادر سے کٹ گئے*
پورے خیبر پختون خواہ کی طرح ضلع کوہاٹ میں بھی کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
مظفرآباد: نواحی علاقوں سمیت دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بالائی علاقے وادی نیلم میں مختلف مقامات پر بارش کے ساتھ برفباری جاری
تاوبٹ، سرداری، ہلمت، پھولاوئی سمیت متعدد علاقوں برف بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
جہلم ویلی: تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بحال ہیں، چکار سے باغ، ریشیاں سے لیپہ روڈ سفر کے لئے خطرناک ہے، سیاح اور عام مسافر بالائی علاقوں میں سنو چین کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، مہتمم ضلعی محکمہ شاہرات آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں میں ہلکی بارش اور کہیں کہیں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش اور برفباری سے سردی میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
۔کوٹلی آزادکشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کی بدولت ماحول پر ٹھنڈ کا راج ہے ۔مگر شہریوں کیلئے ابر رحمت پریشانی کا سبب بن جاتی ہے کوٹلی میں سیورج کا بہتر نظام نہ ہونے کے باعث سیورج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہو کر بیماریوں کا باعث بن رہا ہے
شہرپشاور میں بارش شروع ہوتے ہی موسم بھی تبدیل ہوگیا،بارش کے ساتھ یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں مزیداضافہ کردیا،کم سےکم درجہ حرارت 13جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 15سینٹی گریڈ ریکارڈ،محکمہ موسمیات
کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ جوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان،بارش کے باعث شہرکے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،اندروں شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی غائب،پیسکو ریجن میں جاری بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ترجمان پیسکو کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے190فیڈرز فا لٹ کی وجہ سے ٹرپ ہوئے ہیں، بارش کے باوجود فیلڈ سٹاف بجلی کی بحالی میں مصروف عمل ہے،
بارش کے باعث فیڈرز کی بحالی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پیسکو فیلڈ سٹاف تمام حفاظتی اقدام کو یقینی بناتے ہوئے بجلی کی بحالی میں مصروف،
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن118پر مفت کال کریں، خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے،
بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری, گوادر سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تبائی مچا دی۔ پی ڈی ایم نے صوبے میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے

پاکپتن شریف میں بھی ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہر چیز پر رنگ و نور آگیا اس وقت بھی سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری تیز ہواؤں سے گندم کی فصل گرنے کا اندیشہ
ڈیرہ غازی خان میں کئی گھنٹوں سے رم جھم جاری ہے۔
۔رم جھم سے موسم خوش گوار ہو گیا بارش کا سلسلہ مزید 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے کراچی:سرجانی خان کوچ اڈے کے قریب گھر کی چھت گرگئیچھت گرنے کے واقعہ میں بچے سمیت دو افراد زخمی،ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا،
سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے رات گئے کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔
سی او او واٹر کارپوریشن نے کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ دورے کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن نے ممکنہ برسات کے حوالے سے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
طوفانی بارش کی پیشنگوائی کےبعد شہر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات نے آج دن میں ہلکی اور شام میں تیز بارش کی پیشنگوائی کی ہے۔جامعہ اردو نے بھی آج چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے پرچے اور ٹیسٹ ملتوی کردیے
کراچی میں تیز بارش کی پیشنگوائی دن میں ہلکی اور شام میں تیز بارش متوقع۔ایم سی کے متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ۔الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی صبح سے شہر میں مطلع ابرا آلود درجہ حرارت آج کم از کم انیس اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری رہنے کا امکان۔ہوائی مین نمی کاتناسب 77 فیصد سات کلومیڑ فی گھنٹہ کےحساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔جامعہ اردو نے یکم مارچ کو چھٹی کا اعلان کردیا۔جمعہ کو ہونے والے پرچے اور ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے

کراچی سرجانی شاہ بیگ گوٹھ سیکٹر 10 میں گھر کی چھت گرنے سے گیارہ سال کا لڑکا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ، حادثہ کے وقت گھر میں میلاد کی تقریب جاری تھی.
سرجانی ٹائون سیکٹر 10 میں مکان کی چھت اچانک گرگئی ، پولیس کے مطابق گراونڈ پلس ون رہائشی مکان میں دینی تعلیم بھی دی جاتی تھی ، مکان کی پہلی منزل پر واقع چھت پریکاسٹ کی بنائی گئی تھی ، حادثہ کے وقت چھت پر میلاد کی محفل کاری تھی ، چھت پر وزن زیادہ ہونے کے باعث گری ، حادثہ میں گیارہ سال کا رضا نامی لڑکا جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا.

وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے احکامات پر واٹر کارپوریشن کا مکمل عملدرآمد

واٹر کارپوریشن کی تمام سکشن مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری شہر کے مختلف مقامات میں روانا کی جاری ہے۔
شہر قائد کا موسم خوشگوار ہو گیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
گلشن اقبال۔ ڈیفنس ۔کورنگی ۔ملیر ۔لانڈی عزیز آباد۔ لیافت آباد۔ عائشہ منزل۔ واٹر پمپ ۔ صدر۔ اور سرجانی کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
کمشنر کراچی رین ایمر جنسی کراچی انتظامیہ ادارے الرٹ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بارشوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں .کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا پے کہ شہری بارش میں گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں شہری بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ موٹر سائکل سوار احتیاط کریں ہیلمٹ پہنیں گاڑیوں میں ایندھن رکھیں، بجلی کے پولز اور تاروں کے نزدیک گاڑی پارک نہ کریں. ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا بارش کے دوران ہنگامی صورتحال پر پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم
ڈویژنل SP صاحبان اور ایس ایچ اوز اپنے ایریاز میں موجود رہیں گے، تمام افسران نفری کو پابند کریں کہ وہ اپنے پوائنٹوں پر رہتے ہوئے مدد کے طلبگار شہریوں کی مدد کریں، پولیس جوان رین ایمرجنسی میں سب سے پہلے فیملیز کی مدد کریں اور انہیں محفوظ مقام پر شفٹ کرائیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی مدد کر یں، تمام افسران اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کریں تاکہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری طور پر مدد فراہم کی جا سکے. کسی بھی پریشانی کی صورت میں 15 ملائیں یا ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس کے نمبر 02199246199 پر رابطہ کریں: کراچی: محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے مطابق کراچی میں مغربی ہواٶں اور تیز بارش کی پیشنگوہی، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے کورنگی پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیٸے، کورنگی پولیس کے افسران و اہلکار ہنگامی صورت حال میں عوام کو مدد فراہم کریں گے، کورنگی پولیس رین سوٹ کا استعمال کرے گی اور اپنے ساتھ قیمتی آلات بھی رکھے گی، کورنگی پولیس سرکاری موباٸلوں کے اندر ٹوچنگ واٸر اور ٹول کٹ بھی رکھے گی، کورنگی پولیس سڑکوں شاہراہوں سمیت نشیبی علاقوں میں بھی موجود رہے گی،
برسات میں شہریوں بزرگ بچوں اور گاڑی میں سوار فیملیز کی بھرپور مدد کی جاٸے گی، زیر آب شاہراہ سڑک یا علاقے میں بند ہونے والی گاڑی کو محفوظ مقام تک پہنچایا جاٸے، کورنگی کراسنگ ندی اور کورنگی کازوے ندی پر بھی حفاظتی اقدامات کیٸے جاٸے، تیز برسات میں پانی کا دباٶ بڑھ جانے کی صورت میں ندی پر روکاوٹیں لگاٸی جاٸے، شہریوں کو متبادل روستوں کے اختیار کے استعمال کی آگاہی بھی دی جاٸے،
ندی پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیٸے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیٸے جاٸے، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شاہراوں سڑکوں اور علاقوں میں تعینات نفری کا لمحہ با لمحہ جاٸزہ لیں گے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 یا کورنگی پولیس کے آفیشل نمبر 021 99333721 پر رابطہ کریں گے، ایس ایس پی حسن سردار نیازی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے احکامات پر واٹر کارپوریشن کا مکمل عملدرآمد

واٹر کارپوریشن کی تمام سکشن مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری ہائی الرٹ ہے۔ سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کے مطابق
واٹر کارپوریشن نے بارش سے قبل شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر سکشن مشینیں پہنچا دی ہے۔
شہر کے مختلف ڈیپ ایریا میں بھی سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس پہنچائیں گئے ہیں۔
میٹرو پول ہوٹل، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، مسلم جم خانہ، میری ویدھر ٹاور، بلاول چورنگی، جناح ایئرپورٹ، آرٹس کونسل چورنگی، پی سی ہوٹل، 26 اسٹریٹ پر سکشن مشینیں ہائی الرٹ ہے۔
جناح ہسپتال، نرسری، گورا قبرستان بلوچ کالونی، ایف ٹی سی فلائی اوور، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ قائدین، وزیر مینشن اور ایم اے جناح روڈ کے مختلف مقامات پر سکشن مشینیں ہائی الرٹ ہے۔
برسات کے پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گی۔
شدید موسمی خرابی، پی آئی اے کی آج کی 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں، فلائٹ شیڈول
کراچی سے گوادر کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 503، 504 منسوخ پی آئی اے کی کراچی سکھر کی پروازیں پی کے 536، 537 بھی منسوخ، فلائٹ شیڈول
اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ اسلام آباد اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 6451، 6452 منسوخ
پی آئی اے کی اسلام آباد سکھر کی شیڈول پروازیں پی کے 631، 632 بھی منسوخ
ڈی جی ریسکیو سندھ کی نگرانی میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول 22 ریسکیو عملے کے ساتھ مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ متوقع بارش اور شہری سیلاب کی صورت حال کے لیے ہماری تیاری کو بڑھانے کے لیے، اضافی ریسکیو عملہ کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی آفس کے رین ایمرجنسی کنٹرول روم میں 2، اور ڈی سی ایسٹ، ڈی سی سینٹرل، ڈی سی ملیر، اور ڈی سی میں 1 ایک۔ کورنگی رین ایمرجنسی کنٹرول رومز کسی بھی ہنگامی صورت حال میں، فوری مدد حاصل کرنے کے لیے براہ کرم 1122 پر کال کریں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے مغربی علاقوں بلدیہ سرجانی حب میں اچھی بارش کی اطلاعات ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں سندھ کے بالائی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہےکراچی میں رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا
شہر کے مختلف مقامات پر واٹر کارپوریشن کا عملہ مشینری کے ساتھ نکاسی آب کے نام کام میں مصروف ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہ وزیراعلیٰ نے دیکھا کچھ علاقوں میں بارشوں کے پیش نظر پانی نکاسی کے پمپ نصب نہیں تھےوزیراعلیٰ سندھ نے بے احتیاطی پر کمشنر کراچی سے فوراً رپورٹ طلب کرلی
بتایا جائے کہ رین ایمرجنسی پلان کے تحت کونسی مشینری کہاں نصب ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا انتباہ میں کسی بھی وقت دوبارہ دورہ کروں گا ، ایس او پیز کے تحت تمام تر انتظامات ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ
ریسکیو 1122 نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار
1122عملے کی چھٹیاں منسوخ،مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایتڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر و اسٹیشن انچارج کو ایڈمنسٹریشن سے رابطے میں رہنے کی ہدایت
واٹر رسکیو وہیکل اور ریسکیو عملے کے ہمراہ تیار رہے،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سندھ
رین ایمرجنسی الرٹ کے پیشِ نظر آنے والے 3 دن اہم ترین ہیں،ہماری اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت اور حفاظت ہے،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سندھ
آئی جی سندھ رین ایمرجنسی
آئی جی سندھ رفعت مختارراجا کی زیر صدارت رین ایمر جینسی اورامن وامان کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈورکس، ڈی آئی جیز, سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، ویلفیئر،اسٹبلشمنٹ، ٹی اینڈٹی، آرآرایف، آئی ٹی،ساؤتھ،اے آئی جیزشریک ہوئے۔
جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور زونل ڈی آئی جیز کراچی اور رینجز نے زریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
صوبے بالخصوص کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

تمام افسران اپنی اپنی ٹیمز کے ساتھ حکومت سندھ اور ضلعی حکومتوں کے ساتھ رین ایمر جینسی کے حوالے سے میں ملکر کام کریں۔ آئی جی سندھ کی ہدایت
پولیس اور ٹریفک افسران واہلکار بارش کی صورتحال میں سڑکوں پر نظر آئیںاپنے اپنے تھانوں اور دفاتر کے عملہ کو الرٹ رکھیں وزیراعلی سندھ رین ایمر جینسی کےانتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
حکومتی مشینری کے ساتھ مل کر ریلیف کا کام کریں۔
عوام کوایمرجینسی کی صورتحال میں بھرپور مدد اور معاونت فراہم کریں۔رفعت مختار راجہ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے تمام تھانوں کی مرمت اورنئے تھانوں کی تعمیر کے احکامات دیئے ہیں۔ تمام ضلعی افسران مرمت اور نئے تھانوں کی تعمیر کا تخمینہ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔ وزیراعلی سندھ اسٹریٹ کرائم اور کچہ کے علاقوں میں جرائم کے خلاف کاروائی میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ہمیں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور کچہ کے علاقوں میں جرائم کے خلاف بھرپور اور منظم کاروائی کرنی ہے۔ پولیس کو سندھ حکومت کی جانب سے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور مدد ومعاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے داخلی اورخارجی راستوں پر کیمروں کی تنصیب کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
کراچی کے داخلی راستوں بشمول ٹول پلازہ پرکیمروں کی تنصیب ایک ہفتے جبکہ دیگر راستوں پرجلد مکمل کرلی جائے گی۔ ای شیٹ پربہترین کام کرنے والوں کو شاباشی دی جائے گی ای شیٹ میں اب تک 99 فیصد پولیس اہلکاروں کا اندراج کرلیا گیا ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے ملی میٹرمیں اعدادوشمار جاری کردیے
سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 7ملی میٹرریکارڈ ہوئی، کیماڑی میں 5ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں 4.8ملی میٹر،قائدآباد میں 4ملی میٹربارش ہوئی،
پی اے ایف بیس مسرورپر2.5ملی میٹر،کورنگی،سعدی ٹاون میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،
یونیورسٹی روڈ پر1.5ملی میٹر،ڈی ایچ اے فیز2،اولڈ ائیرپورٹ اورجناح ٹرمینل پر1 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،سب سے کم بارش پی اے ایف بیس مسرور پر0.9ملی میٹرریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات

کراچی میں غیر متوقع بارشوں کے باعث کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہو سکا محمود آباد کے سب سے بڑے نالہ اس وقت بھی کئی مقامات پر کچرے کے باعث بند پڑا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر تیز بارشیں ہوئیں تو بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو جائیگا ۔کراچی میں متوقع تیز بارش نے محمود آباد کے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق محمود آباد کے نالے کی صفائی کا کام برسوں سے جاری لیکن یہ آج تک مکمل طور پر صاف نہیں کیا جاسکا
محمود آباد کے رہائشیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نالے کی مکمل صفائی کی جائے اور سیوریج کا نظام درست کیا جائےسندھ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا خدشہ
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر ضلع کیماڑی پولیس رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سڑکوں پر موجود۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں