دواوباشوں نے 16سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے کے بعد ویڈیو وائرل کردی متاثرہ نوجوان کے باپ نے اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

تھانہ مامونکانجن علاقہ میں دو اوباش نے ایک بچے کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔

ماموں کانجن(دواوباشوں نے 16سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے کے بعد ویڈیو وائرل کردی متاثرہ نوجوان کے باپ نے اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تفصیلات چک493گ ب کے رہائشی محمداسلم جٹ نے تھانہ میں جمع کرائی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ روز دواباش فرحان ولد فاروق نائی سکنہ493گ ب اور امجد ولد احمد آرائیں سکنہ507گ ب اسکے16سالہ بیٹے کو بھلا پھسلا کر ایک مکان میں لے گئے جہاں دونوں زبردستی باری باری اسکے ساتھ بدفعلی کے مرتکب ہوئے اور موبائل فون سے ویڈیو بناتے رہے جو گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کرکے انکی عزت خاک میں ملادی ہے لہذا ان اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں