مولانا فضل الرحمان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سابق؟وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مولانا کے خدشات اور تحفظات کو درست قرار دیتے ہوئے اعلی قیادت تک پہنچانے کا اعلان کردیا

ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی ،آئی پی پی کے وفد کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم

اتحادی جماعتوں کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی

رانا ثناء اللہ ، احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، یوسف رضاء گیلانی، شامل تھے

صادق سنجرانی، خالد مگسی، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان وفد میں شامل تھے

ق لیگ کے سالک حسین بھی وفد میں شامل تھے

جےیوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی ، اسلم غوری ، نور عالم خان ، مولانا امان اللہ شامل

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی

وفد نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی، ذرائع

مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم اور اسپیکر کے انتخابات میں تعاون مانگا گیا ،ذرائع

مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما رانا ثناءاللہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد گفتگو

مولانا ہمارے لیڈر ہیں ان سے پہلےبھی گائیڈ لائنز لیتے رہے ہیں

مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرتے رہیں گے

کل شام کو یا اگلے روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے دوبارہ آئیں گے

مولانا فضل الرحمان نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ جائز ہیں

بعض اوقات کچھ چیزیں وقت پر نہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہے

اپنی لیڈرشپ سے بات کرکے ازالہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں