چیف آف آرمی سٹاف جنرل
سید عاصم منیر کے خصوصی احکامات پر آج میجر جنرل نورولی خان ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختوخواہ نارتھ، 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی
آئی جی ایف سی نے شہید کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ایس پی اعجاز خان ایک دلیر اورمحب وطن پولیس افسر تھے۔ وہ دہشتگردوں کے خلاف بڑے متحرک رہے اور وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنی جان قربان کی
پاک فوج شہید ایس پی اعجاز خان کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی- اس کے علاوہ آئ جی ایف سی نے پاک فوج کی جانب سے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا
بعدازاں، آئ جی ایف سی نے ریجنل پولیس آفس مردان کا دورہ کیا اور 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی- انہوں نے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخواہ کی پولیس گذشتہ کئ سالوں سے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اور ان کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت خیبرپختونخواہ میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خیبرپختونخواہ پولیس کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے