ہم نیوز کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ بابر بن عطا کو کئی ملین کی کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا

ہم نیوز کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ بابر بن عطا کو کئی ملین کی کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا
بابر عطا ایک سابق فوجی افسر کے صاحبزادے اور پولیو پروگرام کے انتہائی معمولی درجے کے ملازم رہ چکے ہیں اس کے بعد وہ جہانگیر ترین کی میڈیا ٹیم کے رکن تھے عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے معاملات ازخود سنبھال لئے تھے کچھ عرصے بعد جہانگیر ترین کی سفارش پر انہیں پولیو پروگرام کا سربراہ تعینات کردیا گیا پولیو پروگرام میں بابر عطا نے کرپشن کی اور پروگرام کو پاکستان میں واڑ کے رکھ دیا عالمی اداروں کی مداخلت اور شکایت پر بابر عطا کو ہٹا گیا لیکن وہ پولیو پروگرام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے تھے بعد میں ہم ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ کے طور پر لائے محمد مالک نے بابر عطا کو ایک نیوز لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئی ہم ٹی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نوید صدیقی کو استعفی دینے کا کہا گیا انہوں نے استعفی دے دیا 4 مزید ورکروں کو فارغ کیا گیا توقع ہے 29 ورکرز مزید فارغ کئے جائیں گے نوید صدیقی بہت اعلی درجے کے پروفیشنل ہیں وہ سما ٹی وی کے بھی چیف آپریٹنگ آفیسر تھے اس سے قبل وہ اے آر وائی میں تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں