سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشت گرد مارے گئے، ایک سپاہی زخمی،،

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشت گرد مارے گئے، ایک سپاہی زخمی،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرف ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغواء سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں