شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی کورکمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات سے ملاقات کی

*شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی کورکمانڈر پشاور کے ساتھ ملاقات*

۔ کورکمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اتمانزئی قبائلی عمائدین سے ملاقات کی

۔ اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہتے ہوۓ کہا کہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

۔ کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلۓ اپنے تمام تر وسائل بروۓکار لا رہی ہے

۔ پاک فوج خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر قبائل کی بتدریج اپنے اپنے علاقوں میں واپسی سمیت معدنیات و دیگر شعبوں بشمول تعلیم کی بہتر فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلۓ ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے

۔ کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا

۔ اتمانزئی قبائلی عمائدین نے اس عہد کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام ہمیشہ کی طرح ملکی بقاء اور سالمیت کیلۓ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں