عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کو متنازعہ قرار دے دیا،8 فروری کو انتہائی متنازع انتخابات کے باعث سیاسی خطرات بلند ہیں، نئی مخلوط حکومت کیلئے غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی

ایک اور عالمی ادارے نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کو متنازعہ قرار دے دیا، ،،موڈیز کے مطابق پاکستان میں آٹھ فروری کو انتہائی متنازع انتخابات کے باعث سیاسی خطرات بلند ہیں، نئی مخلوط حکومت کیلئے غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکل اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں، پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم لیکن طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے اور زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں، پاکستانی معیشت کو قلیل اور وسط مدت کے دوران انتہائی بلند مالی خطرات درپیش ہیں،موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا۔ مالی اور بیرونی خطرات میں کمی پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی، قرضوں پر ڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں