پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے پانچ سال مکمل ہونے پر پیغام

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے پانچ سال مکمل ہونے پر پیغام

اسلام آباد۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے پانچ سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کے پانچ سال مکمل ہونے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج “آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، ہم پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارت کے دعوئوں کو جھوٹا اور غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں