*حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار*
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کارروائیاں،چھاپہ مار کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار،ملزمان میں نجیب اللہ ، محمد عرفان بنات اور صالح حسین شامل،ملزمان کو پشاور کے علاقے چوک یادگار اور بونیر سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
ملزمان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے، 747 سعودی ریال ، 485 اماراتی درہم اور 210 ملائشین رنگٹ برآمد ہوئے،
ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ایف آئی اے کے مطابق
ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے،