پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا بجلی کی تاروں سے شہری پر وحشیانہ تشدد پولیس اہلکار گلی میں سرعام نوجوانوں پر تشدد کرتے رہے پولیس پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی/شہری تشدد

پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

تھانہ وارث خان میں پولیس اہلکار نے ظلم کی انتہا کر دی

اے ایس آئی شہزاد کا بجلی کی تاروں سے شہری پر وحشیانہ تشدد

*پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی*

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری پر تاروں سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پولیس اہلکار شہری کو داڑھی سے پکڑ کر گھسیٹتا بھی رہا

تشدد کا نشانہ بننے والا شہری پولیس اہلکار کے سامنے دہائیاں دیتا رہا

پولیس اہلکار شہری کو پتنگ بازی کے شعبے میں تھانے لایا تھا

تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کا پتنگبازی کریک ڈاؤن کے دوران شہری پر تشدد کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس

سی پی او راولپنڈی کے حکم پر اے ایس ائی شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم

ایس ایس پی آپریشنز نے انکوائری مکمل ہونے پر اے ایس آئی شہزاد کو نوکری سے برخاست کردیا

اے ایس آئی شہزاد نے پتنگبازی میں ملوث ملزم کو موقعہ سے گرفتار کیا جس نے پولیس سے مزاحمت کی تھی

اے ایس آئی شہزاد نے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل اپناتے ہوئے تھانہ میں ملزم پر تشدد کیا، جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پولیس

اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، سی پی او

راولپنڈی پولیس کی شہریوں پر تشدد کی تیسری ویڈیو منظر عام پر آگئ

تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکار گلی میں سرعام نوجوانوں پر تشدد کرتے رہے

بچوں پر پولیس تشدد دیکھ کر والدہ بچوں کو بچانے گھر سے باہر نکل آئی

ایلیٹ اور پولیس اہلکار خاتوں کو بھی گلی میں گھسیٹتے رہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پتنگ بازوں کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کا معاملہ

پولیس اہلکاروں پر دھاوا بولنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مقدمے میں محمد شکیل، سنی شیخ، محمد توحید، محمد توصیف، سید جواد اور گل شیر نامزد

ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی، مقدمہ

ملزمان پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے میں مصروف تھے، مقدمہ

گرفتاری کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بھی بولا، مقدمہ

ملزمان کے قبضہ سے رائفلز، پسٹل، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے، مقدمہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں