*امیرعبدالقدیراعوان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اہل علاقہ کا اظہار تعزیت کیلئے دارالعرفان منارہ میں آمد کا سلسلہ جاری۔*
*دارالعرفان منارہ میں فاتح کیلئے آنے والوں کا رش۔ آج صبح سے ہی ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے حضرت امیرعبدالقدیراعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔*
*یاد رہے کہ گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا تھا اس موقع پر امیرعبدالقدیراعوان نے کہا کہ رشتہ داریاں اور رشتوں کی بنیاد اور یہ خونی تعلق بہت بڑی عطا ہے۔ ان رشتوں میں ماں اور باپ کا رشتہ ایسا ہے جس کا اپنا انداز ہے۔ ان رشتوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ میں جب اپنے والد محترم حضرت امیرمحمداکرم اعوان ؒ کی زندگی کے شب و روز دیکھتا ہوں تو انہوں نے اپنی ساری زندگی درس وتدریس، دینِ اسلام کی خدمت اور سلسلہ عالیہ کی ترویج کیلئے صرف کی۔ ان کے وجود کی آخری جنبش بھی اس راہ میں ہی تمام ہوئی۔ آپ کی زبان مبارک پر آخری الفاظ یہ تھے۔ فجا ء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیراً کثیراً۔ والدہ محترمہ کے شب و روز بھی عبادات سے مزین تھے اور سلسلہ عالیہ کی خدمت کیلئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی۔ بیماری کی حالت میں بھی تیمم کر کے اپنے رب کے حضور پیش رہتیں۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی، عسکری شعبہ سے تعلق رکھنے والے جن میں راجہ اظہر، ہارون اینکر پرسن اے آر وائی، چوہدری آصف لللہ،،؛ ملک جاوید سابقہ ایم پی اے، سردار زوالفقار دلہہ، ملک اسلم سیتھی، راجہ تنویر حسین گاہی صدر پی پی پی کلر کہار، راجہ ثناء الحق چکوال، سجاد اصغر تارڈ صاحب، ملک ملازم ایس پی (ر)، ملک ایوب تھوہا محرم خان، ملک غلام شاہ، ملک وجاہت تلہ گنگ نے بھی شرکت کی۔*
مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ (مرحوم) کی اہلیہ اور امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ مرکز دارالعرفان منارہ صقارہ اکیڈمی چکوال کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی،سماجی و عسکری شخصیات کے علاوہ زندگی کے ہر پہلو سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور امیر عبدالقدیر اعوان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
نماز جنازہ میں ایم پی اے حیدر سلطان چکوال، تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے، ملک صفدر اعوان چیف آف اعوان، ملک مظہر اعوان سینئر زمہ دار تنظیم الاعوان بھی شامل تھے اور سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب، محمد ارشد مرکزی ذمہ دار اور صاحب مجاز راولپنڈی، محمد شیراز صدر تنظیم الاخوان ملتان اور امجد اعوان محمود سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاخوان پاکستان نے شرکت کی۔
امیر عبدالقدیر اعوان کی والدہ ماجدہ نے اپنی ساری زندگی سلسلہ عالیہ کی خدمت میں گزاری اور ان کے شب و روز عبادات سے مزین تھے۔