نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی رائیونڈ آمد مریم نوازشریف نے استقبال کیا نگران وزیراعلی نے مریم نوازشریف کو وزیراعلی نامزدگی پر مبارک پیش کی

لاہور :24 فروری

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی رائیونڈ آمد

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا

نگران وزیراعلی محسن نقوی کی نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات

نگران وزیراعلی نے مریم نوازشریف کو وزیراعلی نامزدگی پر مبارک پیش کی

تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی ہونا ایک روشن مثال ہے، محسن نقوی کی گفتگو

آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں، سید محسن نقوی کی گفتگو

پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی، سید محسن نقوی

پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی، سید محسن نقوی

مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کی نگران وزیراعلی کے طورپر عوامی خدمات کو سراہا

نگران وزیراعلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلی کو بریف بھی کیا

آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے، نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف کی گفتگو

مریم نوازشریف نے نگران وزیراعلی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں