شہریوں کےساتھ واردات کی اطلاع،پولیس کے تعاقب پر ڈاکوؤں کی ہولیس پر فائرنگ سے اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ایک ڈاکوہلاک ایک فرار
پولیس ترجمان کے مطابق شہری مسمیان سعد سندھو۔ زیشان سعید اور پرویز اقبال ولد محمد اقبال قوم مغل سکنہ ڈسکہ نئی آبادی سوہاوہ بسواری موٹر سائیکل گوجرانوالہ سے ڈسکہ کی طرف آ رہے تھے کہ جب مقام نزد مسلمانیاں ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر پہنچے تو دو کس نا معلوم مسلح ملزمان بسواری موٹر سائیکل H/125بلا نمبری نے روک کر ان سے پچیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے تو موبائل1 تھانہ بمبانوالا پر ایس ایچ او تھانہ بمبانوالا معہ نفری گشت کر رہے تھے جنہوں نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جو فائرنگ روکنے پر معلوم ہوا کہ ایک ڈاکو ملزم محمد اویس ولد جاوید اقبال قوم ملک سکنہ گلی نمبر 3نظام پور گوجرانوالہ بعمر 38/39 سال اپنے ھی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔ہلاک ڈاکو سے ایک موٹر سائیکل H/125بلا نمبری اور چھینی ہوئی رقم نقدی پچیس ہزار روپے ایک شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لرنر لائسنس اور پسٹل 30 بوربرآمد ھوا ھے.
فرار ہونے والے ساتھی ڈاکو کی تلاش جاری ہے.