جھنگ میں ایک اور حوا کی بیٹی حوس کا شکارہو گئی کو ٹ خیرا میں اوباش نے ساتھیوں کی مدد سے گونگی بہری 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جھنگ میں ایک اور حوا کی بیٹی حوس کا شکارہو گئی کو ٹ خیرا میں اوباش نے ساتھیوں کی مدد سے گونگی بہری 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
جھنگ کے علاقے کوٹ خیرا میں عامر نامی اوباش نے یا سین سمیت دو نا معلوم افراد کے ہمراہ گونگی بہری 17 سالہ لڑکی کو زبر دستی زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے اس بارے ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ مقدمے کو جدید اصول و ضوابط کیساتھ میرٹ پر ہر پہلو سے دیکھا جائے گا اورمعصوم جانوں کیساتھ کھیلنے والے سفاک درندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں