مس پاکستان ورلڈ شفینہ پٹیل شاہ نے کہا ہے کہ دوبئی میں سکائی ڈائیوکا مظاہرہ کرونگی،کلیفٹ ہسپتال گجرات پیدائشی طور پر تالو اور کٹے ہوئے ہونٹوں کے شکار بچوں کی بحالی کیلئے بہت برا کام سرانجام دے رہا ہے

اسلام آباد () مس پاکستان ورلڈ شفینہ پٹیل شاہ نے کہا ہے کہ دوبئی میں سکائی ڈائیوکا مظاہرہ کرونگی،کلیفٹ ہسپتال گجرات پیدائشی طور پر تالو اور کٹے ہوئے ہونٹوں کے شکار بچوں کی بحالی کیلئے بہت برا کام سرانجام دے رہا ہے،پلاسٹک انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ، ماحول کی بہتری کیلئے اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہوں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کیا، شفینہ پٹیل شاہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے دورے کے بعد مس ورلڈ پاکستان کے ٹائیٹل کیلئے رجسٹریشن کروائی اور ٹائیٹل جیت گئی، جس پرپیدائشی طور پر تالو اور کٹے ہوئے ہونٹوں کے شکار بچوں کی بحالی کیلئےکام کرنے والےکلیفٹ ہسپتال گجرات نے مجھے ایمبیسیڈرمقرر کیا،میرے لئے صحت اہم ہے،پاکستان ہمارا گھر ہے یہاں کے ماحول کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا، اس موقع پربرطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر عبدالرشید گاٹرڈنے کہا کہ وہ چالیس برس ے کام کر رہے ہیں،چھٹی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں پر بچوں کے علاج کیلئے عمارت بنوائی جہاں پر سپیچ تھراپی اور آپریشن کرتے ہیں 25 برسوں میں 5 ہزار سے زائد زنددگیاں بچائی ہیں، اللہ کی خوشنودی کام کرتا ہوں،ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے ڈاکٹرز کو تربیت دیکر انکا لیول بہتر بنائیں تاکہ وہ خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھ سکیں، پلاسٹک کی وجہ سے ماحول میں زہر بھرا ہوا ہے ہمیاں پلاسٹک کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ا موقع پر این پی سی کے صدر انور رضا نے معزز مہمانوں کا پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں