چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار

*بریکنگ*

*چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار*

۲۰ فروری کو عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا، راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے چیف جسٹس کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، ذرائع

عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں بھی حصہ لیا، ذرائع

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہُوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا

چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیاکیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ذرائع

باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اِس مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لے رہے ہیں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں