یونان سے پاکستانیوں کی جبری ملک بدری زور پکڑ گئی۔ جنوبی یورپی ممالک میں جبری ملک بدری میں یونان چوتھا ملک بن گیا۔

یونان سے پاکستانیوں کی جبری ملک بدری زور پکڑ گئی۔ جنوبی یورپی ممالک میں جبری ملک بدری میں یونان چوتھا ملک بن گیا۔

یونان سے پاکستانیوں کی مل بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے ہوائی اڈے سے 40 پاکستانیوں اور 10 جارجیا کے شہریوں کی بین الاقوامی تحفظ کی درخواستیں اور اپیل مسترد ہونے کے بعد حراستی مراکز میں قید پاکستانیوں کو جبری طور پر یونان سے ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ امیگریشن اینڈ اسائلم یونان کے مطابق یونان میں صرف وہی افراد رہ سکتے ہیں جنہیں بین الاقوامی تحفظ حاصل ہو اور ان کی درخواستیں قبول ہو چکی ہوں۔
یونان جبری ڈیپورٹیشن کی لسٹ میں یورپ میں چوتھے نمبر پر ہے اور بین الاقوامی تحفظ کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے سلسلے کو مزید تیز کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں