بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں شدید برفباری کے بعد دھوپ نکل آئی،گلگت سکردو روڈ بدستور بند ،موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے
بلتستان ڈویژن میں دو روز کی شدید برفباری کے بعد موسم خوش گوار ہوگیااور نظام زندگی بحال ہوگیا ہے ،آج دو روز کے بعد اسلام آباد سکردو کے درمیان پی آئی اے کی پرواز ہوگئی ہے ،اٹھارہ گھنٹوں کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے،جب کہ گلگت سکردو روڈ کئی مقامات پر تیسرے روزبھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے جسکے باعث سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں،گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے پہاڑی علاقوں میں لینڈنگ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے،