مالاکنڈ کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعلی کے پی کے کے سیکورٹی سکواڈ انچارچ وکیل خان ساتھی سمیت جانبحق دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

مالاکنڈ کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کے نتیجے میں وزیراعلی کے پی کے کے سیکورٹی سکواڈ انچارچ وکیل خان ساتھی سمیت جانبحق دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔
افسوس ناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب وزیرآعلیٰ خیبر پختون خواہ کے سیکیورٹی سکواڈ کے انچارج وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے موجود مسلح افراد نے ان پر آندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں وکیل خان اپنے ساتھی سمیت جان سے گئے جبکہ ان کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں درگئی اسپتال منتقل کیاگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی صدمہ برداشت نہ کرسکے اور انتقال کرگئے ۔ واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کئے ۔ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظآہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں