پنگریو نواحی گاؤں خیر پور گنمبو میں پانچ روز قبل گرم آئیل سے زخمی ہونے والا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حیدرآباد اسپتال میں اپنی جان کی بازی ہار گیا
جان بحق ہونے والا 12 سالہ ارشد علی مٹھای کی دوکان پر کام کر کے اپنے گھر کی کفالت میں اپنے ولد غلام حسین خاصخیلی کی مدد کرتا تھا جسے زخمی ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں مقامی صحت مرکز میں ابتدائی طبی امداد کے دے کر حیدرآباد ریفر کیا گیا تھا والدین کی غربت کے باعث حیدرآباد لے جانے کے لئیے بازار سے چندہ کیا گیا تھا اسپتال میں پانچ روز گزارنے کے بعد آخر کار معصوم ارشد علی حیدرآباد اسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا غریب معصوم بچے کی موت کی خبر گاؤں خیر پور گمبو سمیت اہل اعلاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہے ۔