*مریدکے:* راوی ریان یو ٹرن پر کار اور ٹرک میں تصادم ۔ حادثے میں تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے
کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی-
مریدکے ٹرک یو ٹرن لینے کے بعد بے قابو ہو کر لاہور سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا-
* اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
شدید زخمی ہونیوالے افراد میں 40 سالہ نسیم 35 سالہ شمیم اور 18 سالہ خدیجہ شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت 22 سالہ شہباز 35 سالہ ظہیر عباس 35 سالہ ارم شہزادی 10 سالی عبدالوہاب 8 سالہ ایان اور 6 سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔