86

علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے عرس مبارک کے سلسلے میں محفل نعت و محفل سماع

قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی پاکستان کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیت سابق صدر ایم ایم اے علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے عرس مبارک و ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل آستانہ عالیہ سائیں بابا فیض اللہ صدر بازار اٹک کینٹ میں خادم دربار عالیہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی نے کیا جس میں بعد از نماز عصر تا عشاء محفل نعت و محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور نعت خوان اور قوالوں نے ہدیہ نعت اور قوالی پیش کر کے محفل میں سماع باندھ دیا اس موقع پر حکومتی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا محفل میں سابق چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ، پنجاب بار کونسل و سابق صدر ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ نیاز احمد اعوان ، علمائے کرام ، مشاءخ عظام ، معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں