جھنگ میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو کا پولیس مقابلہ اسلم نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

جھنگ میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو کا پولیس مقابلہ اسلم نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق
واصو کے قریب مین روڈ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکو کا ڈال موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر ڈال موڑ کے قریب بستی میں چھپ گئے پولیس اور ڈاکو کے درمیان فائرنگ
پولیس مقابلے میں اسلم نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق اٹھارہ ہزاری: ڈال موڑ اٹھارہ ہزاری ناکے پر تین مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
پولیس کے بروقت ایکشن سے بوکھلاہٹ میں ملزمان فرار، گرفتاری کیلئے پولیس کی اضافی نفری کا تعاقب
اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مسلح ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،دو فرار
ہلاک ملزم کی شناخت اسلم بھولا (ضلع خانیوال) کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ملزم ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کی 15 وارداتوں میں ملوث مجرم اشتہاری نکلا
ہلاک ملزم نے جھنگ، قصور، خانیوال، ساہیوال، ملتان اور وہاڑی سمیت دیگر اضلاع میں مختلف سنگین وارداتوں کا ارتکاب کیا۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ کے گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہریوں کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس فورس کا مورال اپ ہے، ڈی پی او محمد راشد ہدایت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی شکنجہ کسا جائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں