بھوآنہ عام انتخابات 2024 حلقہ پی پی 96 کے پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے تشدد کا واقعہ,سابق چیئرمین یونین کونسل ملک حقنواز کا ساتھیوں سمیت خاتون اسسٹنٹ پریزائذنگ پر تشدد کیا جس وقت ایس ایس ٹی ٹیچر سیدہ کلثوم اختر چک 235 میں زنانہ پولنگ بوتھ پر ڈیوٹی کر رہی تھیں.
بھوآنہ عام انتخابات 2024 کے موقع پر حلقہ پی پی 96 کے پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا.سابق چیئرمین یونین کونسل ملک حقنواز کا ساتھیوں سمیت خاتون اسسٹنٹ پریزائذنگ پر تشدد کیا جس وقت ایس ایس ٹی ٹیچر سیدہ کلثوم اختر چک 235 میں زنانہ پولنگ بوتھ پر ڈیوٹی کر رہی تھیں.خاتون ٹیچر کے بھائی سید محمد علی بخاری کی مدعیت میں 5 نامزد 10 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ لنگرآنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا.ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے زنانہ پولنگ بوتھ کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے ڈنڈوں سوٹوں اینٹوں سے تشدد کیا ساتھ ہی ساتھی ٹیچرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گالم گلوچ,دھکے,ٹھڈے مارے اور قتل کی دھمکیاں دیں گئیں.سیدہ کلثوم ختر نے اعلی حکام پولیس افسران سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے