مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 سے نو منتخب ایم این اے جمشید دستی نے سیاسی میدان میں جیت کے بعد دیسی کشتی میں بھی میدان مار لیا

مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 سے نو منتخب ایم این اے جمشید دستی نے سیاسی میدان میں جیت کے بعد دیسی کشتی میں بھی میدان مار لیا
۔ جمشید دستی نے شجاع آباد کے پہلوان ساجد بھٹی کو کشتی میں ہرادیا۔جمشید دستی کی کشتی لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 سے نو منتخب ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے سیاست میں اپنے حریفوں کو شکست دینے کے بعد دیسی کشتی میں بھی اپنے مد مقابل کو پچھاڑ دیا ۔ جمشید دستی نے شجاع آباد کے پہلوان ساجد بھٹی کے ساتھ کشتی کی ۔کشتی میں ساجد بھٹی کو ہرا دیا۔کشتی لڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ھے کہ جمشید دستی اور اس کے مد مقابل پہلوان ساجد بھٹی میں مقابلہ ھوا ۔ جس کو جمشید دستی نے داؤ مار کر گرا دیا ۔ اور کشتی جیت گئے ۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ سیاست کے میدان کے علاوہ بھی وہ ہر میدان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں