خانپور کے نواحی گاٶں قطبہ کےرہاٸشی پاک آرمی کے جوان سعید احمد کو نماز جنازہ کی ادائيگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قطبہ کے آباٸی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
خانپور کے نواحی گاٶں قطبہ کا رہاٸشی پاک آرمی کی یونٹ 34 ایف ایف کا نوجوان سعید احمد ولد محمد رزاق سیاچین کے محاذ پر سخت سردی میں وطن عزیز کی سرحد کی حفاظت کے فراٸض سرانجام دیتے ہوٸے پاک آرمی کی حفاظتی پوسٹ پر ہارٹ ایٹک کے باعث شہید ہو گیا شہید کی نماز جنازہ قطبہ گاٶں میں ادا کی گٸی شہید کی نماز جنازہ پاک آرمی کے افسران اور جوانوں کے علاوہ علاقہ کے سیاسی و سماجی شخصيات اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت شہید کی قبر کو پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر جوان کی یونٹ اور دیگر افسران اور جماعت اسلامی خانپور کی طرف سے پھولوں کے گلدستے چرھاٸے گٸے پاک آرمی کے افسران نے شہید کے والد محمد رزاق کو پاکستانی جھنڈا پیش کیا گیا