عدالتوں نے تاریخی فیصلے دینے شروع کر دئیے پہاڑپور عدالت نے عید کے دن بیٹی اور داماد کوقتل کرنےپر باپ کو دو بار پھانسی۔بھائی اور بہنوئی کو دو دو بار عمر قیدسزائیں سنا دی۔

عدالتوں نے تاریخی فیصلے دینے شروع کر دئیے
پہاڑپور عدالت نے عید کے دن بیٹی اور داماد کوقتل کرنےپر باپ کو دو بار پھانسی۔بھائی اور بہنوئی کو دو دو بار عمر قیدسزائیں سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پہاڑپور سید فضل ودود نے پبلک پراسیکیوٹر محمد شہاب عالم شاہ کی رہنمائی سے تین ملزمان کو سزائیں سنا دی۔۔13.8.2019 کو شروع ہونے والے کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پہاڑپور سید فضل ودود نے مقتولہ تسلیم بی بی اور شوہر غلام شبیر کو سسرالیوں نے عید کے دن گھر بلایا اور کلہاڑیوں کے وار سے میان بیوی کو قتل کیا جس میں ملزمان صدر ایوب کو دو بار پھانسی 20لاکھ جرمانہ جبکہ ثناء اللہ اور عنایت اللہ کو دو دو بار عمر قید اور 20 20 لاکھ حرجانہ کا حکم سنا دیا۔۔اس کیس میں مقتول غلام شبیر کی بیٹی رخسانہ بی بی چشم دید گواہ اور مدعیہ تھی جو کہ کئی سال عدالتوں سے انصاف کی امیدوں سے رہی جو کہ اج عدالت نے فیصلہ سنا کر مدعیہ کی دعائیں حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں