پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کےلئے جناب محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے محترمہ مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔ جناب محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔
مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے نام فائنل کر لیے،ذرائع
وزیراعظم کیلئے شہباز شریف امیدوار ہوں گے،ذرائع
وزیر اعلی پنجاب کیلئے مریم نواز کا نام فائنل،ذرائع
نواز شریف نے دونوں ناموں کی منظوری دے دی ،ذرائع
وزیراعطم کے نام کا حتمی اعلان اتحادیوں کے ہمراہ کیا جائے گا ،ذرائع