ایجنٹس، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران اور نادرا افسران پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا پردہ فاش

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایجنٹس، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران اور نادرا افسران پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 03 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 04 ایجنٹس، 05 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ اور اسی طرح کی کارروائی گزشتہ روز نادرا اور نادرا کے 04 افسران اور پرائیویٹ ایجنٹوں کی شکایت پر کی گئی جو بھاری رقم کے عوض جعلی دستاویزات استعمال کرکے افغان شہریوں کے لیے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرتے تھے۔ ایجنٹوں، ٹاؤٹس، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران، نادرا افسران پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا ہے۔ تفتیش کی بنیاد پر ایجنٹس، پاسپورٹ افسران اور نادرا اہلکاروں کی مزید گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ کل 3 کو گرفتار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں