پاکستان نے صومالیہ کے فوجی بیس میں نماز پڑھتے اہلکاروں پر کیے گئے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان موغادیشو میں متحدہ عرب امارات کے ملٹری ٹرینرز اور زیر تربیت صومالی سپاہیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔صومالیہ کے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق متحدہ عرب امارات اور ایک کا بحرین سے تھا جب کہ چار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔