لاہور میں یم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور دونوں جماعتوں نے حکومت سازی کے عمل میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

لاہور میں یم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور دونوں جماعتوں نے حکومت سازی کے عمل میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف سے رائے ونڈ جاتی عمرہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے جب کہ وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال شامل تھے۔ لیگی وفد میں مریم نواز، ایاز صادق اور رانا تنویر شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئندہ ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے اور یہ طے کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ بھی طے ہوا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان مشترکہ طورپر دیگر جماعتوں سے بھی رابطےکریںنگے۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر ایم کیو ایم نے لیگی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جب کہ ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایم کیو ایم کے خدشات پر ساتھ بیٹھے شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے پیپلز پارٹی اور متحدہ میں مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں