بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی م وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر چکی ہے، آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کی لیگی قیادت نے ایم کیو ایم سے ہونے والی ملاقات اور آزاد ارکان سے رابطوں بارے بھی پیپلز پارٹی قیادت کو آگاہ کیا،
وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا، لیگی وفد کا موقف
بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی م وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر چکی ہے، آصف علی زرداری
ملاقات میں آدھی ٹرم کے لیے مسلم لیگ ن اور آدھی ٹرم کے لیے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے حوالے سے امکانات کا بھی
جائزہ لیا گیا ،
دونوں جماعتوں کے درمیان وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق
دونوں جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی روشنی میں پانچ سالہ روڈ میپ طے کرنے کی تجویز،
دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کی تجاویز پر پارٹی اداروں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا،

پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ نون کی طرف سے شراکت اقتدار کی تجاویز پیش کرے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے.دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔اعلامیے کے مطابق عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے
صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی
پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت
قائدین کا ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق
سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، دونوں جماعتوں کے قائدین کا اصولی اتفاق
ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا
مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے، پی پی پی قیادت
عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے، قائدین کا اظہار خیال
مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں