فلسطین اور کشمیر میں دھائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں بےگناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ان مسائل کے حل کے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے.@CMShehbaz pic.twitter.com/82kJxQz3eV
— PML(N) (@pmln_org) May 21, 2021
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں فلسطین سے متعلق منظور قرار داد اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرادی ۔
اپوزیشن ارکان قائد حزب اختلاف کی قیادت میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/5hjBDxOvDA
— PML(N) (@pmln_org) May 21, 2021
شہباز شریف کی قیادت میں اراکین اسمبلی اقوام متحدہ کے دفتر پہنچے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد اور دیگر پارلیمانی قائدین بھی ہمراہ تھے۔
شہباز شریف نے فلسطین سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالےکی۔
اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں،مسائل حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئےگا۔
— PML(N) (@pmln_org) May 21, 2021
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین اورکشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے،اقوام متحدہ فلسطین کے حوالے سے جلد قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
جو ظلم کا بازار گرم کیا گیا سینکڑوں فلسطینی بھائی بزرگ مائیں بہنیں اور بچوں کو شہید کیا گیا اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں گھر,دفاتر منہدم کردیئے گئے.دیکھتی آنکھ نے ایسے دلخراش واقعات پہلے نہیں دیکھے تھے.@CMShehbaz pic.twitter.com/xsSjYKAHsf
— PML(N) (@pmln_org) May 21, 2021