گیارہ فروری مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند لیڈر مقبول بٹ کی شہادت کا دن ہے، جے کے ایل ایف یورپ زون نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جے کے ایل ایف یورپ زون کے راہنما سردار ظہیر نے بھارتی سفارت خانے برسلز میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیر کونسل ای یو، جموں کشمیر پیپلز پارٹی، نیشنل عوامی پارٹی کشمیر کے راہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ افضل گُرو اور مقبول بٹ جیسے آزادی کے متوالوں کو پھانسیاں دے کر کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا بلکہ تحریک اور زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی تک بر سرِ پیکار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کی افضل گُرو اور مقبول بٹ شہید کی میتوں کی باقیات ان کے عزیزوں کے حوالے کی جائیں تاکہ اپنی مذہبی رسومات کے مطابق ان کو دفن کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ رائے ہمارا حق ہے اور اپنے اس ہدف کے حصول کے لئے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے۔