این اے 151 سے ہارنے والی امیدوار مہر بانو قریشی دوبارہ گنتی کی درخواست کے لئے آر او آفس پہنچ گئی
مہر بانو قریشی کو موسی گیلانی نے شکست دی تھی
این اے 151 میں دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آر او کے دفتر پہنچی ہوں مہر بانو قریشی نے کہا کہ
نہ آر او صاحب موجود ہیں اور نہ ہی کوئی درخواست موصول کرنے والا ہے میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں تبدیل کردیا گیا میرا آئینی اور قانونی حق ہے جس کے لیے میں پٹیشن لیکر آئی ہوں
آر او صاحب اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے موجود ہی نہیں ہیں
میں عدالت جاؤں گی مجھے پوری امید ہے عدالت میرے آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کرے گی۔