112

ساہیوال محکمہ واپڈا کے ریجنل سٹور میں لاکھوں روپے کی چوری پکڑی گئی ریلوے لائن کی چوری انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ ریجنل سٹور انچارج ساجد مقصود کی نئی چوری پکڑی گئی

ساہیوال(مزمل نواب سے)ساہیوال محکمہ واپڈا کے ریجنل سٹور میں لاکھوں روپے کی چوری پکڑی گئی ریلوے لائن کی چوری انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ ریجنل سٹور انچارج ساجد مقصود کی نئی چوری پکڑی گئی ساہیوال ساجد مقصود چوری کرنے اور کرپشن کرنے کے ماسٹر مائنڈ ہے موصوف کے خلاف صرف دو ماہ کی 13 کروڑ روپے کی کرپشن نکلی ہے سٹور انچارج نے آڈٹ اور ٹرانسفر سٹے آرڈر حاصل کر کے سیٹ پر بضد بیٹھے کر پنجاب بھر کے افسران کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر کرپشن رشوت اور چوری کر رہا ہے ریجنل سٹور سے موصوف نے نئے ٹرانسفارمر کا سامان نکال کر بیچ دیا نئے آنے والے ایکسین ریجنل سٹور نے چیف واپڈا کو کمپلین کر دی جس پر چیف واپڈا ملتان نے کل ساہیوال آنے کا فیصلہ کیا ہے ساجد مقصود سٹور کیپر کی بڑھتی ہوئی کرپشن اور چوریوں کی وجہ سے ساہیوال واپڈا کی بدنامی ملکی عروج پر ہے لیکن موصوف سیٹ نہ چھوڑنے پر بضد محکمہ واپڈا کی طرف سے ٹرانسفارمر کی چوری کی ایف آئی آر بھی درج نہ کروائی گئی ہے اس سے قبل بھی موصوف بے شمار واپڈا چوری کے مقدمات اور ایف آئی میں گرفتار ہو چکا ہے مگر اب تبادلہ ہونے کے باوجود سیٹ چھوڑنے سے انکاری ہے جو سٹے آرڈر لے کر کرسی نہیں چھوڑ رہا ساہیوال سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کینگ ساجد مقصود کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوے ساہیوال سٹور سے فارغ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں