الیکشن 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نمائش چورنگی سے صدر میں الیکشن کمیشن آفس تک نکالی جانے والی ریلی کے آغاز سے قبل ہی پولیس نے نمائش چورنگی پر جمع ہونے والےکارکنوں کو ہلکا لاٹھی چارج کرتے ہوئےمنتشر کردیااور ابتدائی طور پر دو رہنماوں سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تحریک لبیک کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی پرالیکشن کمیشن جانے کے لئے نمائش چورنگی پرجمع ہونے والے کراچی کمیٹی کے رکن عارف قادری اورضلع شرقی کے امیر علامہ شعیب سمیت پانچ کارکنوں کوپولیس موبائل میں بٹھاکر لے جایا گیا
بعد ازاں کچھ دیر وقفے کے بعد وہاں ریلی میں شامل ہونے کے لئے پہنچنے والےمزید دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا
ترجمان تحریک لبیک نے کارکنوں کی گرفتاری پر کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ۔ہمیں پرامن رہنے دیا جائے۔ ہم آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔
تحریک لبیک کے نمائش پر ریلی کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاون
پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کو منتشر کردیا پولیس نے چارکارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
کراچی
نمائش چورنگی پرہلکے لاٹھی چارج کےبعد حراست میں لئے جانے والوں میں
تحریک لبیک کراچی کےرابطہ سیکریٹری عارف قادری سلطان پور والا اور امیر ضلع شرقی علامہ شعیب اکرام قادری سمیت 5 کارکن شامل ہیں