ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ ایڈیشنل SHO موقع پر شہید‘پولیس کا مقابلہ 3 دہشتگرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ ‘ پولیس ذریع
دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید‘
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی‘ دہشتگردوں کے ساتھ پولیس کا مقابلہ
فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد موقع پر مارے گئے‘ لائنز پولیس کی مزید پولیس نفری موقع پر روانہ‘ پولیس
*ڈیرہ اسماعیل خان؛ درہ زندہ میں شیرانی قبیلے کے غیور عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف صف آراء*

ڈیرہ اسماعیل خان کے ملحقہ علاقہ درازندہ میں 10 فروری کی صبح دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں ایس ایچ او دین محمد شہید ھو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گشت پر تھی۔

ایس ایچ او دین محمد علاقے میں ایک اچھی شُہرت کے مالک تھے اور ایک فرض شناس پولیس آفیسر کے طور پے جانے جاتے تھے-

*اس حملے کے نتیجے میں علاقہ کے عوام موقع پر جمع ہو گیے اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ دہشتگردوں کا گھیراو کر لیا۔تینوں دہشت گردوں کو مار دیا گیا*

تمام لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی بھرپور مدد کی اور ان کے شانہ بشانہ لڑائی کی۔

*ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا نام خالق اور حیات اللہ بتایا گیا جبکہ تیسرے دہشتگرد کی شناخت کی جارہی ہے*

درہ زندہ کے غیور عوام کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف عملی طور پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی سر زمین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

*اس سے پہلے بھی کئی دفع لکی مروت کے عوام نے دہشتگردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑائی کی اور ایک بار پھر خیبر پختونخوا بالخصوص درازندہ کی عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ نہتے عوام کو نشانہ بنانے والے اور بھتہ خوری کرنے والے خوارج کا وجود ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔*

عوام نے عہد کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ہر حد تک جائیں گے تا کہ علاقہ میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں