عام انتخابات کے روز مجموعی طور پر ملک بھر میں دہشتگردی کے 61واقعات رونما ہوئے۔دہشتگردی کے ان واقعات کے نتیجے میں 16افراد شہید جبکہ54افراد زخمی ہوئے،وزارت داخلہ

*نتائج میں تاخیر کی وجوہات*

جنرل الیکشن 2024 کا مشکل ترین سیکورٹی حالات میں انعقاد ملک کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہونا چاہیے, وزارت داخلہ

اس الیکشن کے پر امن انعقاد کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کے سر ہے، وزارت داخلہ

انہی کی کاوشوں سے انتخابات کے دن دہشتگردی کے واقعات کے باوجود کامیاب انعقاد یقینی بنا،وزارت داخلہ

انتخابات سے صرف ایک دن قبل دہشتگردی کے واقعات میں 28 افراد کی ہلاکت اور 64 دیگر کے شدید زخمی ہونے نے ریاست کو اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے پر مجبور کیا،وزارت داخلہ

عام انتخابات کے روز مجموعی طور پر ملک بھر میں دہشتگردی کے 61واقعات رونما ہوئے۔دہشتگردی کے ان واقعات کے نتیجے میں 16افراد شہید جبکہ54افراد زخمی ہوئے،وزارت داخلہ

الیکشن 2024کا انعقادعام حالات میں نہیں ہوا بلکہ داعش، ٹی ٹی پی اور بلوچستان میں دیگر دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے اور عوام کو نشانہ بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ،وزارت داخلہ

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین حکمت عملی کے تحت جامعہ سیکورٹی پلان تشکیل دیا ، وزارت داخلہ

سیکورٹی پلان میں انتخابات کے انعقاد کے دوران سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفصیلی تعیناتی، انتخابی عملے اور پولنگ کے مواد کو پولنگ سٹیشنوں تک اور واپس بحفاظت لے جانااس پلان کا حصہ تھا،وزارت داخلہ

اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کو مواصلات کے ذرائع اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے ساتھ موبائل فون سمز کے استعمال سے روکنے کے لیے موبائل فون سروس کی معطلی بھی شامل ہے،وزارت داخلہ

بڑے پیمانے پر پھیلے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں اور خاص طور پر بلوچستان، کے پی کے اور یہاں تک کہ پنجاب کے دیہی علاقوں سے انتخابی نتائج کی ترسیل اور ان تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک وقت طلب مشقت تھی،وزارت داخلہ

یہ تمام حفاظتی اقدامات پاکستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے وسیع تر مفاد میں کیے گئے ہیں ، وزارت داخلہ

اس تاریخی الیکشن کے انعقاد میں شامل تمام ادارے، خاص طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان تنقید کے بجائے تعریف اور ستائش کے مستحق ہیں،وزارت داخلہ

ذاتی مفادات رکھنے والے عناصر تفرقے کو بھڑکاتے رہیں گے کیونکہ وہ انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،وزارت داخلہ

ہم شہریوں اور سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انتخابی عملے کو بغیر رکاوٹ اپنے فرائض سرانجام دینے دیں،وزارت داخلہ

پولنگ سٹیشنز سے آر او آفس جانے والی سڑکوں کو بند کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کام میں مزید تاخیر نہ کریں ،وزارت داخلہ

امید کرتے ہیں کہ یہ الیکشن قوم کے لئے خوش آئند ہو گا اور پاکستانی عوام کے لیے خوشحالی کا مرکز بنے گا، وزارت داخلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں