پشین کے علاقے خالوذئی میں دھماکہ 12 جاں بحق 40 زخمی

*بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔*

پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے پشین دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خانوزئی میں پی بی 47 میں انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد نے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پشین کے علاقے خانوزئی میں بم دھماکہ
دھماکے میں متعدد افراد شدید زخمی
دہشت گردوں نے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا ہے ،

پشین کے علاقےخانوزئی دھماکے میں 12 افراد جان۔ بحق چالیس سے زائد زخمی ، زرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں