پیرس میں پاکستانی سفارت خانے نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جس کے بعد ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں تنازعہ کشمیر کی اصل صورت حال اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا شکار کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار کے دوران مںمتاز مقررین نے بھارتی قبضے سے آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی مثالی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے درمیان مماثلت کا ذکر بھی کیا کیونکہ یہ دونوں سنگین انسانی المیوں اور قابض طاقتوں کے ہاتھوں مصائب اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے وعدے کے مطابق ان کے حق خودارادیت سے انکار کا معاملہ ہیں۔مقررین نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستانی حکومتان یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ مضبوط سیاسی، قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر کھڑا ہے اور پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے منصفانہ مقصد کے حصول کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ کامیاب نہیں ہو جاتی۔ سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی طرف سے کشمیر کے کاز کی حمایت کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔سیمینار میں فرانسیسی پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی کشمیری عوام کی سات دہائیوں کی طویل جائز جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے بھی خطاب کیا