الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن سے پی آئی اے کی نجکاری کا ریکارڈ منگوا لیا،وزیر اعظم کو ایف بی آر میں اصلاحات کا معاملہ آئندہ حکومت تک زیر التواء رکھنے کی ہدایت۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے وزیراعظم کو سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے، نگراں حکومت کو شق 230 کے تحت بڑے پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں۔