یونان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی سفارتخانہ ایتھنز کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یونان میں مقیم پاکستانی اور کشمیریوں نے بھارتی سفارتخانہ ایتھنز کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سخت سردی کے باوجود بھارتی سفارت خانے کے سامنے کئی گھنٹے نعرے بازی کرتے رہے۔
مظاہرے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی شہادتوں پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اس عظم کا اظہار کیا کہ وہ نہتے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی تک ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے رہیں گے اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پاکستان کی مسلح افواج، CJCsSC اور سروسز چیفس نے کشمیر کے لوگوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، جو مسلسل بھارتی قابض افواج کے تحت IIOJK میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے لیے حل ہونا چاہیے۔
بھارتی قابض افواج کے کئی دہائیوں سے جاری مظالم کشمیری عوام اور ان کی جائز جدوجہد آزادی کے جذبے کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ رات درحقیقت طلوع ہونے سے پہلے کی تاریک ترین ہے – آزادی کے لیے بہادرانہ جدوجہد کا مقدر ہے، انشاء اللہ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم ِیکجہتی کشمیر ، 5 فروری 2024 ء ، کے موقع پر پیغام
گزشتہ 76 برسوں سے غیرقانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق ِخودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، صدر مملکت
یوم ِیکجہتی کشمیر کےموقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں، صدر مملکت
حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، صدر مملکت
غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق ِخود ارادیت کے حصول کی واضح حمایت کے اظہار کیلئے اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی ہر سال ایک قرارداد منظور کرتی ہے، صدر مملکت
یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کشمیری عوام اس ناقابل ِتنسیخ حق سے ابھی تک محروم ہیں، صدر مملکت
آج، مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے، صدر مملکت
کشمیری عوام ایک خوف اور دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں، صدر مملکت
قابض بھارتی افواج نے کشمیری شہریوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال کا بازار گرم کر رکھا ہے، صدر مملکت
سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو بے جا حراست اور جائیدادوں کی ضبطی کا سامنا ہے، صدر مملکت
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، صدر مملکت
بھارتی جابرانہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو کچلنا ہے، صدر مملکت
بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے، صدر مملکت
5 اگست 2019 ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد، بھارتی کوششوں کا مقصد آبادیاتی اور سیاسی تبدیلیاں لانا ہے، صدر مملکت
بھارت کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی بنانا چاہتا ہے ، صدر مملکت
بھارتی سپریم کورٹ کا 11 دسمبر 2023 ء کا فیصلہ کشمیری عوام کے حق ِخود ارادیت کو دبانے کی بھارتی خواہش کا ہی ایک مظہر ہے، صدر مملکت
بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنا ہوں گی، صدر مملکت
بھارت 5 اگست 2019 ء کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے ، صدر مملکت
بھارت کو ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اقوام ِمتحدہ کی جانب سے منظور شدہ تحقیقات کی اجازت دینا ہوگی، صدر مملکت
بھارت جموں و کشمیر پر اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے ، صدر مملکت
تنازعہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، صدر مملکت
پاکستان اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت
ہر سال کی طرح آج بھی کشمیری بہن بھائیوں کی حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کیلئے یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے. آج کے دن ہم گزشتہ 76 برسوں میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل صرف اور صرف کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ غیر جانبدار اور آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا. تاہم گزشتہ 76 برسوں سے بھارت نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کو ڈرانے اور انہیں دبانے کی مزموم مہم چلائی ہوئی ہے.
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں وہاں کے نہتے و معصوم لوگوں کو آہنی ہاتھوں سے دبانے کی کوششوں میں بھارت ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی حراست، اور زیرِ حراست تشدد جیسے ہتھکنڈے اپناتا آرہا ہے. بھارت نے میڈیا پر پابندی اور کشمیری قیادت و انسانی حقوق کے علمبرداروں کو قید کیا ہوا ہے. یہ ذیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ان کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے نشاندہی بھی ہوتی رہی ہے اور یہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی رپورٹ ہوتی ہیں.
بھارت کا غیر قانونی طور پر اپنے زیر تسلط جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کا اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھی جنیوا کنوینشن اور کشمیر سے متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورذی ہے. اس دن سے آج تک بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر تسلط جموں و کشمیر کے سیاسی منظرنامے اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے تواتر سے غیر قانونی اقدامات اٹھا رہا ہے.
بھارتی سپریم کورٹ کا غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق 11 دسمبر 2023 کا فیصلہ کشمیریوں سے انکے حقِ خود ارادیت چھیننے کے مزموم اقدامات کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے. تاہم کشمیری لوگوں کے بلند ارادوں کو ملکی سطح پر کی گئی ایسی نام نہاد قانون سازی اور کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے ہر گز نہیں دبایا جا سکتا.
ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ بھارت اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے غیر جانبدار مبصرین، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان کو کشمیر تک رسائی دے تاکہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے پوری دنیا کو بتا سکیں.
پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے. پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا.
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ5 فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیوں پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے ملک بھر میں جذبے سے منایا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور پوری قوم یک زبان ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت، ظلم وستم اور انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں سے بھارت کا مکر وہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں ہوا ہے اور دنیا بھر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارت کی موجودہ حکومت نے نہ صرف کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہیں بلکہ ہندوستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے، جمہوریت پسند ممالک اور تنظیمیں کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے مگر بھارت کی ہٹ دھرمی اور جنونیت کی وجہ سے گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اپنی آزادی کے حصول کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مل کر مزید اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آزادی کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی 5 فروری کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کا موقف مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے 05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں
اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے
شاہراہ دستور اسلام آباد پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی
کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو صبح 09:30 پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
ریلی میں اہم وفاقی وزرا اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے
صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کیے جائیں گے
بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز خصوصی ریلیز،سیمینارز،تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں
وزارت خارجہ نے اس دن کے حوالے سے اسلام آبادمیں غیر ملکی سفیروں کی بریفننگ کا بھی انعقاد کیا
اسلام آباد PNCA اور لوک ورثہ میں تقاریب جاری ہیں جن میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے
پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے
وزارت اطلاعات و نشریات AJK TV World ‘ ,PTV PTV اور ریڈیو کے ذریعے مختلف پروگرامز نشر کر رہا ہے
پرائیویٹ میڈیا چینلز اور ایف ایم ریڈیو بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور Coverage دیں گے
سول ایویشن،پاکستان ریلوے،میٹرو بس اور این ایچ اے ہوائی اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،میٹرو بس اسٹیشنز اور ٹول پلازوں پر یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے بینرز آویزاں کر رہے ہیں
اسلام آباد کی تمام اہم شاہراؤں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے ہیں
سیلولر / موبائل کمپنیاں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغامات نشر کریں گے
تمام شہروں کے بڑے پلازوں،شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےstreamersاور بینرز لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے
تمام صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان نے اس دن کے حوالے سے خصوصی تقاریب،سیمینارز، تصاویری نمائش، ریلیز،تقریری مقابلوں،جلسے جلوس، سکول وکالجزمیں مضمون نویسی جیسی سرگرمیوں کا انتظام کر رکھا ہے
تمام صوبوں کے گورنرز، وزراء اعلیٰ و دیگر سینئر وزراء شرکت کریں گے
تمام صوبوں کے ڈویژنل اورڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں بھی یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں
مظفر آباد اور آزادکشمیر کے دیگر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں خصوصی ریلیز،سیمینارز،تصویری نمائشوں مضمون نویسی اور تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے
اس موقع پر ایل او سی کے دوسری جانب یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچایا جارہا ہے
کوہالہ پل سمیت آزادکشمیر سے ملنے والے تمام راستوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء شرکت کریں گے
پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس دن کی مناسبت سے فٹ بال اور ہاکی میچ کا بھی انتظام کر رکھا ہے
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام
5 فروری یوم یکجہتی کا دن اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لازوال رشتے، مذہبی،ثقافتی اورسماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،وزیراعظم آزادکشمیر
کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا،چوہدری انوارالحق
ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر
اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا،چوہدری انوارالحق
میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام آپ کی پشت پر ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر
وہ وقت دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے،چوہدری انوارالحق
پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے،وزیراعظم آزادکشمیر
ہندوستان اس خطے میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے،چوہدری انوارالحق
ہندوستانی حکومت کے انتہاء پسندانہ اقدامات نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے,وزیراعظم آزادکشمیر
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پرہندوستان کی شدید مذمت کرتے ہیں ،چوہدری انوارالحق
اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں ،وزیراعظم آزادکشمیر
کشمیری عوام جرات اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں،چوہدری انوارالحق
ہندوستان کے یکطرفہ اقدامات سے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کسی طور ممکن نہیں،وزیراعظم آزادکشمیر
ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی استبدادسے آزادہوگا ،چوہدری انوارالحق
انشاءاللہ ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان کا خواب شرمندہ تعمیر ہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام
پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔سردار عتیق
کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستان کو اجنبی غاصب سمجھتا ہے۔سردار عتیق
ہندوستان کو کشمیر میں کبھی کامیابی نہیں ہوسکتی۔سردار عتیق
مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر حق خود ارادیت کا تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ سردار عتیق
10لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود ہر کشمیری کی زبان پر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہے۔سردار عتیق
اہل کشمیر سے یکجہتی کے بھرپور اظہار پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔سردار عتیق
جلد یا بدیر ہندوستان کو کشمیر سے نکلنا ہوگا۔سردار عتیق
ہندوستان کشمیر کی شناخت تحلیل کرنا چاہتا ہے۔ سردار عتیق
آزادی اور حق خود ارادیت کا حصول کشمیریوں کا مقدر ہے۔ سردار عتیق
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا 5 فروری ”یوم یکجہتی کشمیر“ پر پیغام
اہل کشمیر کی حق خود ارادیت کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی
جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے، مرتضیٰ سولنگی
بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اب تک حل نہیں ہو سکا، مرتضیٰ سولنگی
کشمیری عوام مشکل حالات، دہشت اور ظلم کے خلاف برسرِپیکار ہیں، مرتضیٰ سولنگی
بھارت کشمیرمیں غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی
کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔ مرتضیٰ سولنگی
ریاست جموں و کشمیر کے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا، مرتضیٰ سولنگی
کشمیری عوام جبر، ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔ مرتضیٰ سولنگی
جنوبی ایشیا میں دیرپا قیام امن کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مرتضیٰ سولنگی
حکومت پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ مرتضیٰ سولنگی
پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے، مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ مرتضیٰ سولنگی