گوجرہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغیر اجازت جلسہ کرنے پر مقدمہ درج مقدمہ امیدوار حلقہ این اے 105 اسامہ حمزہ امیدوار حلقہ پی پی 120 احسن احسان گجر کے خلاف درج کیا گیا دونوں رہنماوں نے علی پارک میں شارع عام پر جلسہ کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سٹی میں میں دفعہ 188 کے دفعات کے تحت درج کیا گیا