فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی

*غزہ کے لیے پاکستان سےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کر دی گئی

امدادی کھیپ ضروری اشیا پر مشتمل ہے جس میں غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں

خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے

امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا

این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے نور خان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی

پاکستان فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے غیر متناسب اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کرتا ہے

این ڈی ایم اے کی جانب سے6 فروری کو100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کراچی سے مصر کے لیے روانہ ہوگی

پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے

غزہ کے لیے مزید امدادی سامان کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے جو بہت جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجا جائے گا

پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں