مری میں بارش اور برفباری وقفے وقفے سے جاری کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا ضلع مری کا دورہ دورے کے دوران انہوں نے مری میں برفباری کے دوران سیاحوں کی سہولیات کے لیے کیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

راولپنڈی

مری میں بارش اور برفباری وقفے وقفے سے جاری

کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا ضلع مری کا دورہ

دورے کے دوران انہوں نے مری میں برفباری کے دوران سیاحوں کی سہولیات کے لیے کیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کمشنر نے سیاحوں کی رہنمائی کے لیے قائم سہولت سینٹر کا بھی معائنہ کیا

کمشنر نے سہولت سینٹر میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں میں ضروری سامان تقسیم کیا

کمبل، فن گیس ہیٹرز، خشک میوہ جات سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے

کمشنر کی مری انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت

کسی بھی محکمے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سستی دیکھانے والے محکمے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے 13 سہولت سینٹر قائم کیے گئے ہیں

سہولت سینٹر میں ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، ہائی وے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اہلکار موجود ہے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

حکومت پنجاب سیاحوں کی سہولیات کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

وزیراعلٰی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب مری کے حوالے سے متحرک ہیں،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

رات گئے مری میں تین فٹ کے قریب برفباری ہوئی صبح سویرے ہیوی مشینری کی مدد سڑکوں کو کلیئر کر دیا گیا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

برف ہٹانے کے بعد سڑکوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جائے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

مری میں گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش کے مطابق داخلے کی اجازت دی جائے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

مری میں گاڑیوں کے داخلے کے حوالے اسلام آباد کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

ایک گھنٹے سے زائد کوئی بھی سڑک بلاک نہیں ہونی چاہیے،کمشنر لیاقت علی

مری میں آنے والے سیاح کی گاڑی خراب ہونے یا پیٹرول ختم ہونے کی اطلاع پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

شہری مری جانے سے پہلے ہوٹل کی آن لائن بکنگ ہونے کے بعد مری کا رخ کریں،کمشنر لیاقت علی چٹھہ

مری کے تمام راستے کلیئر کر دیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس

ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے 164 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر مری

روڈ سے برف کو ہٹانے کے لیے 16 ہیوی مشینری نے حصہ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں